انٹرنیشنل ڈیسک۔ نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں 54ویں عالمی آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ جاری ہے۔
جاپان نے مردوں کے ٹیم مقابلے کا ٹائٹل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ طلائی تمغہ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق فائنل میں جاپان نے 251.928 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
روس نے 250.329 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چین نے 249.193 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔


