الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول کی تیاری اور اجرا کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
بدھ کو الیکشن کمیشن میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عزیر علی خان پیش ہوئے۔


