صوابی (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) صوابی میں ایف بی آر ویئر ہاؤس سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی درج کردہ ایف آئی آر میں ایف بی آر افسران اور ایک سگریٹ کمپنی کے اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور ملی بھگت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق گودام میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی اور نقل و حرکت کا ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔ تفتیش کے دوران ایف بی آر ویئر ہاؤس سے سگریٹ غائب ہونے کے معاملے میں مزید افسران اور دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔


