لاہور (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) ریلوے پولیس ٹکٹ چیکنگ کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ آئی جی ریلوے پولیس فخر سلطان نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے احکامات جاری کیے تھے۔
اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس کی جانب سے 17 ستمبر کو جاری سرکلر میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوز پہلی جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اوز دوسری شفٹ میں ٹکٹوں کی چیکنگ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے کے احکامات کے جواب میں چیف کمرشل منیجر ریلویز نے پولیس کو مراسلہ لکھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرنے کی مجاز نہیں۔
چیف کمرشل آفیسر کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیکنگ اس کے فرائض یا ملازمت کا حصہ نہیں، جبکہ پولیس کا کردار ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کی معاونت تک محدود ہے۔


