(صورتِ حال، ٹیکنالوجی ڈیسک) این وِڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ 2030 تک AI خاتمے کا امکان صفر فیصد ہے اور اس حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ کرنا غیر ضروری اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ہوانگ نے سابق اینتھروپک محقق جیکب کاکسن کے اس دعوے کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا کہ مصنوعی ذہانت غیر معمولی انسانی صلاحیت حاصل کر کے آئندہ ایک دہائی میں انسانیت کا خاتمہ کر سکتی ہے۔
ہوانگ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روکنے یا سست کرنے کے بجائے صنعت کو تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے، تاہم غیر محفوظ مصنوعات مارکیٹ میں نہیں لانی چاہئیں۔
2030 تک AI خاتمے کے امکان پر ہوانگ کے مؤقف نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کے حامیوں اور ممکنہ خطرات کے باعث محتاط رویے کی حمایت کرنے والے ماہرین کے اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔


