Lahore (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) گلبیرگ ٹاؤن میں ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا۔ سی ای او شہریار عارف خان نے صفائی انتظامات اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ٹاؤن پہنچے۔ انہوں نے کالج روڈ، مکہ کالونی اور گرومانگٹ روڈ کے علاقوں سے براہ راست فیڈ بیک لیا۔
سی ای او نے بتایا کہ گلبیرگ ٹاؤن میں 1000 سے زائد ورکرز اور 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے لیے 170 لوڈر رکشے تعینات ہیں۔ انہوں نے ایم ایم عالم روڈ، کلمہ چوک اور نور جہاں روڈ پر روزانہ مکینکل سویپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹیز کو مانیٹر کیا۔
علاوہ ازیں، انہوں نے علی زیب روڈ، مین مارکیٹ، لبرٹی اور برکت مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ سی ای او نے کہا کہ ستھرا پنجاب لاہور کی ٹیمیں شہر بھر میں کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہی ہیں۔


