پشاور (صورتِ حال، ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے تنگ خیبرپختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے اور امن لانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے جسے بند ہونا چاہیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے حالات درست کیے جائیں اور انہیں اس وقت کسی قسم کی احتجاجی سیاست کی ضرورت نہیں ہے۔


