لاہور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹر پوری طرح فنکشنل ہو چکے ہیں اور مزید 17 سٹروک سینٹر دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت بروقت ہسپتال پہنچنے پر 336 فالج زدہ مریضوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں اور انہیں ہمیشہ کی معذوری سے بھی بچایا گیا ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان مراکز میں فالج کے مریضوں کے علاج کے لیے تربیت یافتہ ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے جبکہ 710 ٹی این کے انجکشن بھی دستیاب ہیں۔


