لاہور (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی پر بلا تاخیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ملک سے زرداری اور شریف خاندان کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے اور جماعت اسلامی مضطرب عوام کے لیے بہترین چوائس بن کر سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم وطن واپسی پر وقت ضائع کیے بغیر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کریں۔
دوسری جانب لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول پر عائد لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام کی ناکامی ہے۔


