فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (واشنگٹن) ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال جلد ہی حل ہو جائے گی۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس بیان کے بعد کشیدگی کے خاتمے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔


