میانوالی (این این آئی) میانوالی کے تھانہ موچھ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقتول کی شناخت سمیع اللہ خان ولد شفقت اللہ خان شنے خیل کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ موچھ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
تھانہ موچھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اس نوعیت کی دسویں واردات ہے۔


