ماسکو (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزیر خارجہ کا اعلان ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے دوران جنگ میں عارضی وقفہ نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ روس مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم وہ کسی مرحلے پر فوجی کارروائیاں روکنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
لاوروف نے الزام عائد کیا کہ یورپی ممالک جنگ میں وقفہ اس لیے چاہتے ہیں تاکہ یوکرین کو دوبارہ مسلح کرنے اور اس کے فوجی ذخائر بھرنے کے لیے وقت مل سکے۔
روسی وزیر خارجہ کا اعلان کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ روس طویل مدتی اور پائیدار امن کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق محض جنگ بندی کے بجائے ایسا معاہدہ ضروری ہے جو تنازع کا مستقل خاتمہ کرے۔


