AI generated editorial visual
(صورتِ حال، ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اس حد تک بڑھ جائے گا کہ لوگ معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 10 برس میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ ان کے بقول 15 برس میں یہ تعداد 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب ہو سکتی ہے۔
ایلون مسک نے چین کے سفر کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت محدود ہو تو شنگھائی اور بیجنگ ضرور جانا چاہیے۔


