جیکب آباد (نیوز ڈیسک) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں انیس الرحمان اور منیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ان کا چھوٹا بھائی علی لاشاری اس حادثے میں زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں بھائی اپنے گاؤں سے ٹھل شہر آ رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔


