فائل فوٹو
جیکب آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے باعث عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی گئی ہے۔
صوبے میں میرٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے دربدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں غریب عوام علاج کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور ایمبولینسیں بھی دستیاب نہیں۔ ان کے مطابق سندھ میں ساٹھ لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ وسائل سے متعلق بیانات نے بے چینی پیدا کی ہے۔


