فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا گیا ہے۔
فوجی اتحاد کے مطابق مشرقی خطے پر ایک ڈرون کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
ریاض، نجران اور وادی الدواسر میں جاری ممکنہ خطرے کا الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔ سعودی اتحاد نے اس سے قبل بھی نجران اور ریاض کی طرف داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل مار گرانے کا بتایا تھا۔


