فائل فوٹو
فائل فوٹو
ملتان (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ویزے میں ردوبدل کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق مسافر سیف اللہ پرواز پی اے 812 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کے ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔ حکام کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


