فائل فوٹو
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا ہسپتال جہاز اوشس آرک دوستانہ دورے اور طبی مشن کے سلسلے میں گھانا کی مشرقی بندرگاہ ٹیما پہنچ گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ کسی چینی بحری ہسپتال جہاز کا مغربی افریقی ملک گھانا کا پہلا دورہ ہے۔ مشن ہارمنی 2026 کے تحت خدمات انجام دینے والا ہسپتال جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
جہاز کی آمد پر چینی بحریہ کے اہلکاروں اور سویلین عملے نے جہاز پر صف بندی کی۔ استقبالیہ تقریب میں گھانا کے فوجی اور حکومتی حکام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
سات روزہ دورے کے دوران ہسپتال جہاز پر مقامی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ طبی عملہ مقامی طبی مراکز میں بھی خدمات انجام دے گا اور طبی شعبے میں تبادلہ خیال کرے گا۔


