فائل فوٹو
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے 2026 کے لیے مارش اور سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ گلوبل پینشن انڈیکس میں شامل 55 ریٹائرمنٹ سسٹمز میں خلیجی سطح پر پہلی اور عالمی سطح پر 12 ویں رینکنگ حاصل کر لی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق انڈیکس میں سعودی عرب کا مجموعی سکور 2025 کے 67.6 پوائنٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 73.2 پوائنٹس ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2022 میں 44 سسٹمز میں سے 27 ویں نمبر پر تھا اور اب دائرہ کار بڑھنے کے باوجود 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ سعودی عرب نے دیانت داری اور اعتبار کے محور میں 83.5 پوائنٹس حاصل کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 پوائنٹس زیادہ ہیں۔
اس کارکردگی پر اسے اس محور میں اے کی درجہ بندی ملی جو انڈیکس کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔
پائیداری کے محور میں سعودی عرب کا سکور 54.6 سے بڑھ کر 61.2 پوائنٹس ہو گیا ہے جبکہ مراعات کے تناسب کا سکور 77.2 پوائنٹس رہا ہے۔ سعودی عرب نے مجموعی سکور میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور آئرلینڈ سمیت بی کیٹگری کے متعدد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


