فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں تقریباً 60 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر اپنے دو کمسن پوتوں کو قتل کر دیا۔ بچوں کی والدہ اور دادی انہیں بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق تنازع بچوں کے باقاعدگی سے نماز نہ پڑھنے پر ہونے والے جھگڑے سے شروع ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


