لاہور (نیوز ڈیسک) واپڈا نے ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ اتوار کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 600 کیوسک رہا جبکہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد 28 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔


