انٹرنیشنل ڈیسک۔ میانمار کے علاقے منڈالے میں بس کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آگیا۔
اس میانمار ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق میانمار کے محکمہ فائر سروسز نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوا۔
پِن او لوِن ٹاؤن شپ میں سڑک کے ڈھلوانی حصے پر بس مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد بے قابو بس سڑک کے کنارے تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔


