نیوز ڈیسک (شکاگو) امریکا میں پاکستان کے سفیر محمد رضوان شیخ نے ملک کی ابھرتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کو امریکی مارکیٹ سے جوڑنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات شکاگو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ تقریب پاکستانی سفارت خانے، قونصل خانے، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور اوپن گلوبل کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق اس تقریب کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تکنیکی استعداد کو امریکی مارکیٹ میں روشناس کروانا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے اس تقریب سے متعلق باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔


