نیوز ڈیسک (آذربائیجان) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 12ویں باکو انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں پاکستانی سفارت خانے نے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شرکت کی۔
سرکاری بیان کے مطابق پاکستانی کتب کے اس مجموعے میں ناول، شاعری، سفرنامے اور بچوں کا ادب شامل تھا۔ اس نمائش کا مقصد آنے والے افراد کو پاکستان کے علمی اور ادبی ورثے سے روشناس کرانا تھا۔


