فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی بحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیزائن اور رنگوں کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قالینوں کا معیار اور پیداواری صلاحیت بہتر ہوگی۔


