اسلام آباد (اے پی پی) – امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط ٹیکنالوجی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پائیدار شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی صلاحیتوں کو امریکی کاروباری ضروریات سے جوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
سفیر رضوان سعید شیخ اسلام آباد میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔


