پیرس (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کا سعودی عرب میں فوج اور دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع کی حفاظت کے لیے فوجی اہلکار، ریڈار اور دفاعی نظام بھیجیں گے۔ فرانس کا مقصد اس اقدام کے ذریعے ینبع کے اہم توانائی مرکز کو محفوظ بنانا ہے، اور اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ فرانسیسی فوجی اس علاقے میں تعینات ہو سکیں۔ یاد رہے کہ ینبع سعودی تیل کی برآمد کے لیے اہم بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں ینبع میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم سعودی عرب نے بعد میں مکہ ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن کو دوبارہ فعال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


