کراچی (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) ماحولیاتی صحت کا تعلق براہِ راست عوامی صحت سے ہے، محکمہ ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے تدارک کیلئے پالیسی سازی، نگرانی اور تحقیق میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ عالمی یومِ ماحولیاتی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں سیکریٹری ماحولیات سندھ فیصل احمد عقیلی نے مزید کہا کہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور صنعتی نگرانی کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کاربن کریڈٹ پیدا کرنے کیلئے 13 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ فضائی آلودگی کی نگرانی کا نظام بھی جدید بنایا جارہا ہے۔


