فائل فوٹو: > ange < from Somewhere... / Wikimedia Commons / CC BY-SA 2.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Police_presence_at_Press_Club_Karachi_protest_(1874914023)_(2).jpg
بدین (صورتِ حال، کریمل رپورٹر) بدین کے علاقے پیر عالی شاہ کوٹ میں دکان سے چیز لینے جانے والی دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے خلاف اہلخانہ اور شیدی برادری نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واقعے کے بعد بچی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بدین میں دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل محلہ نے مبینہ ملزم کے گھر کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ زیادتی کا الزام ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار پر عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بچی کے ورثا اور شیدی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بدین پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شخص کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔


