A roadside argument involving a young driver and transgender people in Lahore’s Defence area is presented as a viral video story.
لاہور کے علاقے ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پیسے مانگنے پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر پہلے ایک خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں وہاں موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
#Lahore #DHA #ViralVideo #LahoreNews #SooratEHal


