فائل فوٹو
خالق نگر (نیوز ڈیسک) پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نئی پنجابی کامیڈی فلم جنج ابے دی کی شاندار نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ طویل عرصے بعد کسی پنجابی فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کا بے پناہ رش دیکھا جا رہا ہے اور سینما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں ہو چکے ہیں۔
گنڈاسہ کلچر سے ہٹ کر بنائی گئی اس فلم کی بڑی خصوصیت اس کا صاف ستھرا اور خاندانی مزاح ہے۔ ہدایت کار شیخ فراز نے فلم میں دیسی کلچر اور روایتی شادی بیاہ کا ماحول پیش کیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں عائشہ غفار، کرینہ جٹ، فرح ناز، گوشی خان اور ظفر ارشاد شامل ہیں۔ لیجنڈری کامیڈین جاوید کوڈو کی آخری اسکرین پرفارمنس نے شائقین کو محظوظ کرنے کے ساتھ جذباتی خراجِ تحسین بھی دلایا ہے۔


