فیصل آباد (نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے لیے پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی Rella Gida کمپنیاں مشترکہ طور پر جدید پلانٹ قائم کریں گی۔
یہ پلانٹ پنیر، مکھن اور وے پروٹین تیار کرے گا۔ اس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ کو فروغ ملے گا۔
پلانٹ کے فعال ہونے سے سالانہ دودھ پراسیس کرنے کی صلاحیت اٹھارہ کروڑ لیٹر ہو جائے گی۔


