کراچی (نیوز ڈیسک) نیو سبزی منڈی چوکی پولیس نے ایک کارروائی میں بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے مبینہ اہم کارندے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چودہ چپلوں میں چھپائی گئی منشیات اور چرس کے دو پیکٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے کوئٹہ سے کراچی منشیات لانے اور آسٹریلیا بھجوانے کے مبینہ نیٹ ورک کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


