خواتین کی قیادت، کامیابی کا سفر اور نئی نسل کی رہنمائی کے موضوع پر ہم نیٹ ورک کی چیئرپرسن سلطانہ صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس میں خصوصی لیکچر دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سلطانہ صدیقی نے نوجوان نسل بالخصوص خواتین سے کہا کہ وہ آنے والے چیلنجز کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ کریں۔


