فائل فوٹو
کراچی (اے پی پی): سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے یوم سیاہ کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حق خود ارادیت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں 27 اکتوبر 1947 کے دن کو ایک تاریک اور الم ناک دن قرار دیا۔


