فائل فوٹو
اسلام آباد (این این آئی)۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو بھارتی افواج نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا نعرہ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


