کراچی ڈیسک (این این آئی) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یوم سیاہ کشمیر کی ریلی سے خطاب میں حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
کمشنر کراچی کی جانب سے یہ ریلی یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان یکجہتی کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مسئلہ کشمیر کے حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے بھارت کو شکست دی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔


