فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔ انہوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بامعنی اور مسلسل بین الاقوامی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔


