فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) عالمی منڈیوں میں منگل کے روز خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے خام تیل کے سودے 11 سینٹ کی کمی سے 101.65 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک سینٹ کے اضافے سے 115.62 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16.51 ڈالر کم ہو کر 4,000.20 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
چاندی کی قیمت 1.62 ڈالر کی کمی کے بعد 52.73 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ زرعی اجناس کی منڈی میں مکئی کی قیمت 1.75 ڈالر کمی سے 453.25 ڈالر فی بشل ہو گئی۔
گندم کی قیمت 2.25 ڈالر کمی کے بعد 613.75 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 45 سینٹ کی کمی ہوئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 7 سینٹ اضافے سے 231.20 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔


