فائل فوٹو
(اسلام آباد، نیوز ڈیسک) پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ بات خاتون اول نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے کشمیری خواتین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خواتین نے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے اور کئی خواتین اکیلے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔
شوہروں اور عزیز و اقارب کی شہادت یا جبری گمشدگی کے بعد خواتین اکیلی رہ گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انصاف کی طالب خواتین، ماؤں اور بیٹیوں کی آواز ضرور سنی جانی چاہئے۔


