فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (اے پی پی) — اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلح تنازعات خواتین اور لڑکیوں کے لیے زیادہ مہلک ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ سال تنازعات میں مارے جانے والے سینتیس ہزار سے زیادہ شہریوں میں ہر چار میں سے ایک خاتون یا لڑکی تھی۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ تناسب دو ہزار اکیس کے مقابلے میں دوگنا ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین، امن اور سلامتی سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ کم از کم پچیس خواتین اور لڑکیاں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ جنسی تشدد کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور امن مذاکرات میں خواتین کو اب بھی خاطر خواہ نمائندگی نہیں دی جا رہی۔


