فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح کشمیر چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص لینٹر اور اطراف کی دیواروں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کام کی پیشرفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔


