فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (لاہور) کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد ان کے بنیادی حقوق اور آزادانہ مستقبل کی خواہش کی عکاس ہے۔ اے پی پی کے مطابق سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات عالمی توجہ کی متقاضی ہیں۔


