مریدکے میں سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزم مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ 34 چک روڈ پر ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے جنہوں نے پولیس وین کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزم موقع پر ہلاک ہو گئے جن کی شناخت عون عباس قتل کیس کے ملزمان کے طور پر ہوئی۔ ہلاک ہونے والے ملزمان میں آصف اور منیب شامل ہیں جنہوں نے بچے کو قتل کے بعد گائوں کے جوہڑ میں پھینک دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دونوں ملزمان کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔


