قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ ایک اور اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ لندن کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے۔
برمنگھم کیلئے براہ راست فضائی آپریشن بھی یکم دسمبر سے بحال کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کے نئے شیڈول کے تحت پہلی بار بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے استعمال ہوں گے۔
اسلام آباد سے 5 اور لاہور سے 2 پروازیں لندن کے لیے روانہ ہوں گی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطہ اب روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہو گا جس سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔
یکم دسمبر سے برمنگھم کیلئے براہ راست پروازیں شروع ہونے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو آسانی ہوگی۔


