لاہورمیں داتا دربار کے قریب ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ دونوں کو اب تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔

لاہور میں آج شام داتا دربار کے علاقہ میں راہ چلتی ایک خاتون جن کی گود میں نو ماہ کی بچی تھی، ایک کھلے مین ہول میں گر گئیں۔ خاتون بظاہر اس نالے میں ڈوب گئیں یا بہہ گئیں، تاحال ان کو تلاش نہیں کیا جا سکتا۔


