فائل فوٹو
انقرہ (بین الاقوامی ڈیسک)۔ ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کر کے روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق طیب اردوان نے ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز اور یمن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر اردوان نے مزید بتایا کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی عمل کی بحالی کی حمایت کے لیے تیار ہے۔


