اسلام آباد (اے پی پی) – وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سید مصطفی کمال نے جمعرات کو ہیپاٹائٹس سی اور ڈائیبیٹیز کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق متعلقہ ٹیم نے وزیر کو ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور علاج سے متعلق بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بروقت اسکریننگ کے فروغ، علاج تک رسائی اور عوامی آگاہی بڑھانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔


