ویٹی کن نے تصدیق کی ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے پوپ لیو چہاردہم نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کر کے تاریخ رقم کر دی۔ شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ کا اصل نام رابرٹ فرانسس پریوووسٹ ہے۔
انہوں نے اپنی آبائی ریاست الینوائے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپر جمع کروایا۔
ول کانٹی کے انتخابی دفتر کے مطابق پوپ کی جانب سے غیر حاضر ووٹر کے طور پر ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔ بیلٹ پیپر ان کے الینوائے کے رجسٹرڈ پتے نیو لینوکس بھیجا گیا جہاں سے اسے ویٹیکن سٹی پہنچایا گیا۔
ویٹی کن کے ترجمان کے مطابق پوپ جمہوری عمل میں شرکت کو بنیادی حق اور شہری ذمے داری سمجھتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ 71 سالہ پوپ لیو چہاردہم امریکا میں پیدا ہونے والے پہلے پوپ ہیں جو ماضی میں بھی انتخابات میں ووٹ ڈالتے رہے ہیں۔
پوپ منتخب ہونے کے باوجود ان کی امریکی شہریت برقرار ہے جس کی وجہ سے وہ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں۔


