کراچی (این این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق رضویہ میں پولیس مقابلے کے بعد ایک موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔


